قوم جانتی ہے طاہر القادری جیسے ڈگڈگی بجانے والے ہیں: حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری گاڑی میں بیٹھیں نہ بیٹھیں ہمیں جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا، اپوزیشن جماعتیں مزاحمت کی سیاست چھوڑ کر 2018 کے الیکشن کی تیاری کریں۔

لاہور اکبری منڈی میں مسلم لیگ کی ورکر باجی فرخندہ کی وفات کے بعد ان کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ طاہر القادری جیسے لوگ پاکستان میں ڈگڈگی بجانے کے لئے آتے ہیں، یہ لوگ کینیڈا میں رہتے ہیں اور ان کی وہیں پراپرٹی ہیں۔ انہوں نے کہا سب جانتے ہیں طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں پاکستان کے آئین اور جمہوری اداروں کے بارے میں کیسی گفتگو کی۔

حمزہ شہبار کا کہنا تھا حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپوٹ عام کر دی ہے اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ حمزہ شہباز نے مریم نوز سے اختلافات کے حوالے سے کہا کہ یہ سب پرانی باتیں ہیں، 1999 میں بھی یہی کچھ کہا جاتا رہا ہے، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عوام نے ملک سے اندھیرے دور کرنے اور دہشت گردی کو کم کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا۔ ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ ایٹمی قوت کے حامل ملک کے دشمن تماشا دیکھ رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*