قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ، کرکٹ دیوانوں کا آملہ سے محبت کا بھرپور اظہار

کراچی: جنوبی افریقن کرکٹر ہاشم آملہ پاکستان پہنچے تو ان کے نام کی کار بھی کراچی کی سٹرکوں پر آ گئی۔ ہاشم آملہ سے ہے دل کا معاملہ، جبھی تو ان کے دیوانے نے سجائی ہاشم آملہ کار! گاڑی پر ان کی تصویریں لگائیں اور ہاشم آملہ کے نعرے بھی خوب بلند کئے۔ یہی نہیں، ساؤتھ افریقن کرکٹر کو گاڑی ساتھ لے جانے کی بھی پیشکش کر دی۔ کراچی کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی ہاشم آملہ کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ گاڑی کے مالک کاشف تسلیم کو مایہ ناز بیٹسمین سے ملنے کی بھی خواہش ہے۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.