Breaking News

لاہور سیشن کورٹ: 2 گروپوں میں فائرنگ، قتل کے ملزم سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور سیشن کورٹ میں خون کی ہولی، مخالفین نے پیشی پر آئے قتل کے ملزم کو گولیاں مار کر مارڈالا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت کے باہر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، مخالفین نے پیشی کیلئے آئے قتل کے ملزم پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت کے باہر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سیشن جج لاہور نے سیشن کورٹ کی ناقص سکیورٹی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور سی سی پی او لاہور سے وضاحت طلب کرلی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved