لاہور: شادمان مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں لپیٹ میں آ گئیں

 
آگ کی شدت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں کافی دیر بعد کامیاب ہو سکیں۔ آگ جوتوں کے معروف برینڈ کی دکان میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دکان کے اوپر واقع گودام تک اور پھر اس کے اردگرد کی دکانوں تک پھیل گئی۔ آگ کی وجہ سے قریب ہی نصب متعدد ٹرانسفارمرز بھی زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے علاقہ اندھیرے میں بھی ڈوب گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.