لاہور: شوہر کے قتل کے الزام میں قید خاتون اٹھارہ سال بعد باعزت بری

چنیوٹ کی رہائشی رانی بی بی کو اٹھارہ سال جیل کی ہوا کھانے کے بعد انصاف مل گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے رانی بی بی کو شوہر کے قتل کے الزام سے باعزت بری کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔ رانی بی بی کے ساتھ قتل کیس میں سزا کاٹنے والا اس کا والد محمد امیر جیل میں ہی انتقال کر گیا تھا۔ انیس سو اٹھانوے میں رانی بی بی کے شوہر اصغر کے قتل پر مقتول کے بھائی نے رانی بی بی، اس کے والد، والدہ، بھائی اور کزن کو ملزم نامزد کیا تھا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.