Breaking News

لاہور میں بادلوں کا راج، موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

باغوں کے شہر لاہور میں بادلوں کاراج، موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں صبح سویرے ہی کالے بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال لیے، ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں سے موسم سہانا ہو گیا۔ تیز ہوا کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ شروع ہوا، کہیں موسلا دھار تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا۔ موسم خوشگوار ہوا تو گرمی کے ستائے شہریوں کو بھی قرار آگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بادل جم کر برسیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved