لاہور میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار، ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم رہے گا –

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادل برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، درختوں اور پھولوں میں پھر سے جان پڑ گئی ، بارش نے موسم حسین بنا دیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد موسم ابر آلود اور خوشگوار ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی سمیت زیریں سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود ہے ، کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، فیصل آباد ، پشاور ، مردان ، ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں باران رحمت برس سکتی ہے۔ fdd
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.