Breaking News

لاہور :چار روز میں تین معصوم بچے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور میں کھلے گٹر بچوں کو نگلنے لگے ۔ مصری شاہ کا رہائشی 3 سالہ یوسف مین ہول کی نذر ہو گیا ۔ چار روز میں تین معصوم جانیں ناگہانی موت کا شکار ہو گئیں ۔ مصری شاہ کے علاقہ فیض باغ میں تین سالہ یوسف ایاز مین ہول میں گر کر جہان فانی سے رخصت ہو گیا ۔


بچے کی لاش گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا ۔ اہلخانہ کے مطابق یوسف گلی میں کھیلتا ہوا موت کی وادی میں چلا گیا ۔ دوسرا واقعہ جمعہ کی سہ پہر شفیق آباد کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مالی پورہ کا رہائشی 3 سالہ عدنان مین ہول میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھا ۔


واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بند روڈ بلاک کر دیا تاہم پولیس کی طفل تسلیوں کے بعد وہ منتشر ہو گئے ۔ تیسرا واقعہ بدھ کی شام بیگمکوٹ شاہدرہ میں پیش آیا جہاں محنت کش یاسین کی ڈیڑھ سالہ بیٹی فضہ گلی کے مین ہول میں جا گری ۔ محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نکالا لیکن وہ دم توڑ چکی تھی ۔ تین معصوم بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعات کا نوٹس لے کر تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ۔ متاثرہ خاندان اپنے بچوں کے غم میں نڈھال ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved