لباس کے مطابق رنگ تبدیل کرنیوالا سمارٹ کنگن

ماہرین نے اس ایجاد کو فیشن اور سائنس کا سنگم قرار دیا ہے ۔ یہ کنگن سمارٹ فون میں ڈالی جانے والی ایپ ایلیمون کے ذریعے کام کرے گا ۔ آپ کسی بھی ڈیزائن کی تصویر کھینچ کر اس ایپ میں ڈال دیں ، آپ کا کنگن اسی ڈیزائن کو اختیار کرلے گا یہی نہیں یہ آپ کو راستوں کی ٹریکنگ اور موبائل فون پر آنے والے پیغامات اور کالز کا نوٹیفکیشن بھی فراہم کرسکتا ہے ۔ فیشن کی دنیا کے ماہرین نے ایسا سائنسی کنگن ایجاد کرلیا ہے جو پہننے والے کے لباس سے ملتا ہوا رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔    ایلیمون    نامی یہ کنگن آپ کے موبائل فون سے منسلک ہو کر آپ کو اہم فون کالز اور پیغامات سے بھی باخبر رکھتا ہے ۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.