لندن میں روکا جانیوالا پی آئی اے کا عملہ پاکستان پہنچ گیا

لندن میں روکا جانے والا پی آئی اے کا عملہ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 788 سے کراچی پہنچ گیا۔ معاملے پر پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا کہ عملے کو حراست میں کیوں لیا گیا تاہم پائلٹ سمیت 16 ملازمین قومی ائر لائنز کی پروا ز سے کراچی پہنچ گئے ۔ چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے بتایا کہ ہمیں کوئی معلومات نہیں ملیں ، پی آئی اے کے طیارے سے منشیات کی مبینہ برآمدگی پر کسی مقدمہ کے اندراج سے متعلق بھی پی آئی اے کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی حکام کے مطابق طیارے سے ملنے والی ہیروئن کی تمام تفصیل پاکستانی حکام کو دیدی گئی ہے
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.