نیب کی مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد۔ شہباز شریف کو جیل بھیجنے کا حکم۔۔لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ۔۔۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔۔

شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔

لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر لیگی رہنما مریم اورنگزیب، بلال یاسین اور خواجہ عمران نذیر کے علاوہ کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نے شور شرابہ کیا اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج سے مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا۔