Breaking News

مائیکل جیکسن کی ویڈیو ”تھرلر” کا تھری ڈی ورژن ریلیز

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی ویڈیو   تھرلر   کا تھری ڈی ورژن وینس فلم فیسٹول میں ریلیز کر دیا گیا ۔ مائیکل جیکسن کا بھوت 35 برس بعد زندہ ہو گیا لیکن ان کی شہرہ آفاق میوزک ویڈیو   تھرلر   میں ، اور اس بار وہ سکرین سے باہر دیکھنے والے کے سامنے ہو گا کیونکہ اسے تھری ڈی میں ریلیز کیا گیا ہے ۔

تھرلر کے تھری ڈی ورژن کی ریلیز کا اعلان ویڈیو کے پروڈکشن ڈائریکٹر جان لینڈس نے وینس فلم فیسٹول کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا جب انہیں تھرلر تھری ڈی میں بنانے کا آئیڈیا دیا گیا تو وہ اچھل پڑے ۔ لینڈس نے کہا 35 برس پہلے جب مائیکل نے تھرلر بنانے کا خیال پیش کیا تو انہیں وہ ایک ناکام آئیڈیا لگا لیکن جب ویڈیو لانچ کی گئی تو وہ ہٹ ہو گئی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved