مادر وطن پر قربان شہید کیپٹن جنید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

 
کیپٹن جنید کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے برما ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیرمملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن طارق فضل چودھری، عسکری حکام، شہریوں اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیپٹن جنید کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ برما ٹاؤن میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے کیپٹن جنید گزشتہ روز افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.