ماروا حسین بھی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں کاسٹ

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنے کیریئر میں نہایت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وہ بہت جلد نجی ٹی وی کے ڈرامے آنگن میں کام کرتی نظر آئینگی جسکی کہانی تقسیم کے دور پر مبنی ہے تاہم اب وہ پاکستان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم جوانی پھر نہیں آنی کے دوسرے حصے میں بھی کاسٹ کرلی گئی ہیں۔ اس فلم کے سیکوئل میں بھی نامور سٹارز موجود ہیں جن میں فہد مصطفی اور سائرہ شہروز بھی شامل ہیں جو فلم کی پرانی کاسٹ ہمایوںسعید، احمد بٹ اور واسع چودھری کا ساتھ دینگے ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ ترکی میں ہوگا، جسکے بعد اس کی شوٹنگ دبئی میں بھی کی جائیگی۔ واضح رہے یہ ماورا حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی، وہ اس سے قبل بالی ووڈ میں صنم تیری قسم نامی فلم کیساتھ ڈیبیو کرچکی ہیں جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.