ماہرہ خان نے پی ایس ایل میں شامل اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتا دئیے

 

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران جب پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان سے ان کے فیورٹ کھلاڑی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں سب سے پہلے زلمی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا نام لیا۔

انہوں نے کہا: “ویسے تو سب ہی میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں لیکن ڈیرن سیمی، وہاب ریاض اور حسن علی کو خاص طور پر زیادہ پسند کرتی ہوں۔”

جب ان سے کرکٹ میں دلچسپی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے جانے والے میچز وہ خاص طور پر زیادہ شوق سے دیکھتی ہیں اور پی ایس ایل ہی ان کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھنے کی وجہ بنا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا زلمی ٹیم کے لئے جنون دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور وہ لیگ شروع ہونے کے بعد ہر وقت اپنے موبائل پر تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے مصروف رہتی ہیں جس پر بعض دوستوں کوان سے شکوہ بھی رہتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*