ماہرہ خان پھر دھوم مچانے کو تیار، فلم ورنہ کا پہلا پوسٹر ریلیز

فلم ورنہ میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم "ورنہ"میں پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور ہیں جو "خدا کے لیے " اور "بول" جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ "رئیس" فلم میں جلوے بکھیرنے کے بعد ماہرہ خان اب "ورنہ" میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ شعیب منصور کی فلم "ورنہ " ہم فلمز کے بینر تلے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی جبکہ دنیا نیوز میڈیا پارٹنر ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.