متحدہ بانی سے یاری کا سوال، نبیل گبول آگ بگولا، صحافی سے تلخ کلامی

کراچی: لیاری آپریشن کے دوران متحدہ بانی سے یاری کے سوال پر نبیل گبول کو طیش آ گیا۔ دنیا نیوز کے سینئر صحافی سے تلخ کلامی۔ سچ سنتے ہی بھڑک اٹھے، بولے تم بکواس کر رہے ہو۔ جیالے رہنماء ہوش و حواس کھو بیٹھے۔ صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔ واقعے کے بعد صحافیوں نے شدید احتجاج کیا مگر نبیل گبول نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا نمائندوں کے احتجاج پر نثار کھوڑو نے صحافی سے معذرت کی اور کہا کہ وہ نبیل گبول کو سمجھائیں گے۔ تاہم صحافیوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ جس کے بعد سینئر پی پی رہنماؤں اور دیگر صحافیوں کی مداخلت کے بعد نبیل گبول باہر آئے اور صحافی منور عالم کو گلے لگا کر بات بھلا دینے کا کہا، بولے کچھ لوگ ہم دونوں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم نہیں لڑیں گے۔ لڑنے جھگڑنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹھنڈے ہونے پر دنیا نیوز کے نمائندے منور عالم کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دے ڈالا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.