متحدہ عرب امارات میں گلوبل گورنس سمٹ منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطور کلیدی سپیکر اظہار خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

یہ متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ ہے جسکی وزیراعظم کو دعوت دی گئی –

متحدہ عرب امارات میں گلوبل گورنس سمٹ منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطور کلیدی سپیکر اظہار خیال کریں گے

گورنس ایک ایسا ایشو ہے جسکی ہمارے خطے کو اور بالخصوص پاکستان کو بے حد ضرورت ہے

ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورنیس کی وجہ سے جنم لیا-چنانچہ وزیر اعظم پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ ایسا ماڈل متعارف کروا سکیں اور ایسی ادارہ جاتی اصلاحات کو سامنے لائیں تاکہ اداروں کی پرفارمنس میں بہتری لائی جا سکے

اس دورہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہماری آئ ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہو گی- پاکستان چاہتا ہے کہ وہ آئ ایم ایف کے ساتھ ایسی شرائط کے ساتھ آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی ایسا ناروا بوجھ نہ پڑے

متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس اور وہاں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقات بھی ہو گی اور مذاکرات بھی ہوں گے