شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر دور کی سیاست میں علماء کا کردار اہم رہا ہے، علماء کو عوامی مسائل کے حل، فرقہ واریت اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2002ء کے بعد سے ماحول اور سیاست تبدیل ہوئے ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل کا قیام اب بھی وقت کی ضرورت تھا کیونکہ مخالفین کے ووٹ مانگنے کے مقاصد کچھ اور، ہمارے کچھ اور ہوتے ہیں۔