Breaking News

محرم الحرام: کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی 6 محرم الحرام سے یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

دفعہ 144 کےتحت دارلحکومت میں کھلونا نما اسلحے پر پابندی کا اطلاق 2 ماہ تک رہے گا جب کہ ڈرونز کو ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج یعنی یکم محرم الحرام سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق 10محرم تک رہے گا۔

اسی طرح خیبر پختون خوا حکومت نے ضلع ہنگو میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد لگادی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کرکے ان کی موٹرسائیکل ضبط کی جائےگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved