محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش، تصویر سوشل میڈیا پر جاری

لاہور:  قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بڑی خوشی مل گئی، چیمپئن کرکٹر پہلے بچے کے باپ بن گئے۔ فاسٹ باؤلر نے ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کو بچی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں محمد عامر نے بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔ واضح رہے برطانیہ میں موجود محمد عامر بچی کی پیدائش کے باعث ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں، پیسر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے۔ اس حوالے سے ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں اس لئے وہ سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
This entry was posted in قومی, کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.