مستونگ: کیڈٹ کالج میں طلبا پر تشدد، ویڈیو وائرل، پرنسپل گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق مستونگ کیڈٹ کالج میں اساتذہ کے طلبہ پر مبینہ تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اساتذہ کو طالبعلموں کو مرغا بنا کر بری طرح تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکومت بلوچستان کے محکمہ کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو 3 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن حیات کاکڑ ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مستونگ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.