مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کے ذریعے غریب کو مزید غریب کردیا، عمران خان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر جنرل سیلز ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا ہے، جب تک ایف بی آر میں اصلاحات نہیں ہوں گی اس وقت تک ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھایا جاسکتا، ایف بی آر کو سیاسی وابستگیوں سے پاک کردیا جائے تو ٹیکس نیٹ بڑھایا جاسکتا ہے، اس وقت صرف 8 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں او ر32 فیصد نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت اپنے بجٹ میں ایف بی آر کے لئے 25 ارب روپے رکھے گی، بڑی جائیداد والےانکم ٹیکس نہیں دے سکتے تو انہیں جائیداد ٹیکس دینا پڑےگا، حکومت کی جانب سے بجٹ میں خاص طبقے کو فائدہ دیا گیا اور عوام پر بے جا ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیلز ٹیکس 17 فیصدسے کم کر کے ساڑھے 12فیصد پر لایا جائے،سیلز ٹیکس پر کمی کے ذریعےڈیزل کی قیمت پر18روپےفی لیٹر کمی کی جائے،سیلزٹیکس ساڑھے12فیصد ہوجائےتو پیٹرول کی قیمت 6 روپےفی لیٹرکم ہوجائےگی۔ انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار کے اپنے پیسے باہر بینکوں میں پڑے ہیں جب کہ ایس آر او کے ذریعے مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔vx
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.