مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سمیت 3 رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور: (بادبان نیوز) راجن پور سے موجودہ ممبر قومی اسمبلی جعفر لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی مینا لغاری اور سابق سینیٹر محسن لغاری نے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان مسلم لیگ ن سے پرندوں کے اڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری، سابق سینیٹر سردار محسن لغاری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا لغاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کیا۔ سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*