مسٹر بین کے انتقال کی خبر سے ہزاروں لوگوں کا نقصان

سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کرنیوالی خبر مداحوں کیلئے نہایت حیران کن تھی جس میں کہا گیا کہ ہالی ووڈ کے مشہور کردار مسٹر بین انتقال کر گئے۔ حیران و پریشان مداحوں نے جب مذکورہ خبر کو کھول کر تفصیلات جاننا چاہیں تو یکایک ایک خطرناک وائرس نے ان کے کمپیوٹرز پر حملہ کردیا جس کے بعد کمپیوٹرز کو نقصان اٹھانا پڑا۔

 

یہ پہلا موقع نہیں جب مسٹر بین کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں گزشتہ برس بھی ایک کار حادثے میں ان کی موت کی خبروں نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تاہم بعد ازاں یہ خبر جھوٹی نکلی۔ روون ایٹکنسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978ء میں بی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل  سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔1990ء میں انہوں نے  دی ہیلپ لیس مسٹر بین  کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا۔ انہوں نے  مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔

 

1997 ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جسکا نام ہی  مسٹر بین  رکھا گیا۔ مسٹر بین کی کامیڈی نے پوری دنیا کو اپنے حصا رمیں لئے رکھا اور بچوں، بڑوں سمیت دفتری کاموں میں مصروف اور تھکن سے چور لوگوں کے ہونٹوں پر ہنسی لائے اور ان کو انٹرٹین کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*