معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار

 

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز کا حصہ بن پرخوشی کا اظہار کیا۔

عدنان صدیقی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔

معروف اداکار نے پی ایس ایل میں کھیلنے والی تمام ٹیموں اورخاص کرکراچی کنگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں جاؤ اور ہمارے لیے کپ اٹھاؤ، خوشی کو دوبالا بلکہ سہہ بالا کردو کیونکہ بین الاقوامی کرکٹرز کراچی آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ہماری قوم کو متحد کرتا ہے اور پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے گیم چینجر ہے، اس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا تھرڈ ایڈیشن پورے آب وتاب سے شروع ہونے کو ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*