معروف انگلش پلیئر برسٹول میں گرفتار ہو گئے

لاہور: دنیائے کرکٹ کے شاندار کرکٹر اور مہنگے ترین آل راؤنڈر بین سٹروک بسٹول میں گرفتار ہو گئے جس کے بعد وہ چوتھے ون ڈے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ اس کے ساتھ ان کے کولیگ ایلکس ہیلز بھی ٹیم کو چوتھے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ ہیلز مقدمے میں پولیس حکام کی معاونت کریں گے۔

ای سی بی حکام کے مطابق بین سٹروک کو برسٹول میں سوموار کی صبح گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ان سے مزید تفتیش کی جائے گی جس کی وجہ وہ ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہونگے جبکہ ایلکس ہیلز جو اتوار کی رات بین سٹروک کے ہمراہ تھے وہ بھی رضاکارانہ طور پر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ ہیلز پولیس کو انویسٹی کیشن میں معاونت کریں گے۔ پولیس حکام نے کیس کے بارے میں مزید بتانے سے گریز کیا ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں رات گئے اپنے آپ کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ابھی مزید حقائق سامنے آنے باقی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*