معمرشہریوں کیلئے ریلوے کرائے کم

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے 65 سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25 فیصد اور اکانومی کلاس میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ پاکستان ریلویز کے اس اقدام سے بزرگ شہریوں کو رعایتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کے لئے ریزرویشن آفس یا ریلوے سٹیشن جانے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے رعایتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کروا کر سفر کر سکیں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.