Breaking News

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے نتائج خطرناک ہونگے، اردن

اردن نے امریکا کے خبردار کیا ہے اگر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی نے امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو بتایا ہے کہ اس قسم کا اعلامیہ عرب اور اسلامی دنیا میں ناراضگی کو ابھار سکتا ہے، امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس متنازع فیصلے کا اعلان رواں ہفتے کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved