مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن کے دوران دو نوجوان شہید

قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ماشل میں فوجی آپریشن کیا اور اس دوران دو نوجوانوں کو درانداز قرار دے کر شہید کردیا گیا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان سرحد پار کرکے کشمیر میں آئے تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ اگست 2017 میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں 37 بے گناہ افراد کو شہید اور 261 کو زخمی کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*