ملاقات ہوئی مگر پارٹی میں شمولیت پر بات نہیں ہوئی

 

نوازشریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت موضوع بحث ہی نہیں آئی جب شمولیت کا ایجنڈا آئے گا تو دیکھیں گے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت میرا اپنا گھر ہے اور میں اپنے گھر گیا تھا۔ کلثوم نواز میری بہن ہیں اﷲ انہیں صحت دے ملاقات میں انہیں منانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہیں انہوں نے مجھے گھر میں یہ کہہ کر خوش آمدید کہا کہ اپنے گھر واپسی پر خوش آمدید۔ نوازشریف سے بہت گلے شکوے کیے میں دلی طور پر کبھی مسلم لیگ (ن) سے دور ہی نہیں ہوا تھا اور اس وقتی دوری میں بھی میاں نوازشریف کو اپنا لیڈر کہتا رہا۔ میں نے پوری زندگی پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے وقف کی۔ جس کا احساس مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت کو ہے۔ میری مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا جب مرحلہ آئے گا تو اس پر اظہار کروں گا۔ میرے دوست میری ملاقات کو حلقوں کی سیاست کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں حالانکہ یہ میرا ایشو ہی نہیں ابھی تو حلقے بھی بننے اور ٹوٹنے ہیں جب یہ وقت آئے گا تب دیکھیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے درست بات کی ہے کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے نوازشریف اور میری جنگ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*