ملتان :اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق

ملتان میں سٹیج اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، اداکارہ کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ معصوم شاہ روڈ پر اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص نوید جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اداکارہ اور اس کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ، پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ اداکارہ نشے میں تھی جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے اداکارہ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی بر آمد کر لی ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس نے اداکارہ ایمان شاہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اداکارہ کو میڈیکل کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.