ملتان میٹرو بس کیخلاف پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان کی ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا یابیت کمپنی کی جانب سے جو خط لکھا گیا وہ جعلی تھا، پگڑیاں اچھالنے والے 48 گھنٹے میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کاروائی کے لیے تیار رہیں۔ شہباز شریف پر اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا ایس ای سی پی ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں گے۔ عوامی فلاحی بہبود کے منصوبوں کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ ایس ای سی پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ وہ کل چھ بجے دوبارہ یاد کروائیں گے کہ اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.