ملکی دفاع کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفاعی صلاحیت اور متعلقہ منصوبوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع مضبوط بنانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مشکلات کے باوجود دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کا عمل جاری رہے گا۔ دفاعی صنعت کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ جاری پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.