ممنوعہ اسلحہ برآمدگی کیس میں راؤ انوار کو رہا کر دیا گیا

 

 

کراچی کی خصوصی عدالت میں ممنوعہ اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کردیا گیا، ڈی ایس پی قمر احمد سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 28 جولائی کو ہوگا۔

ممنوعہ اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے ان کے گھر کے باہر سے جیل سیکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رہائی کے آرڈرز پر دستخط کیے، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ملیر سب جیل کے انچارج کو خط لکھ کر راؤ انوار کو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز دوسرے مقدمے میں بھی راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی۔ راؤ انوار کی ایک مقدمے میں 10 جولائی اور دوسرے مقدمے میں 20 جولائی کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ دونوں مقدمات میں عدالت نے 10، 10 لاکھ کی ضمانت منظور کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*