منڈی بہاؤالدین: ڈاکٹروں کی لیبر روم میں آپریشن کے دوران غیراخلاقی سیلفیاں

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں مسیحاؤں کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی۔ لیبر روم میں لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مبینہ فوٹو سیشن سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ عوام کا مسیحاؤں سے اعتماد اٹھ گیا۔ دنیا نیوز کو حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیبر روم میں آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاتون بے ہوش ہے جبکہ ڈاکٹرز فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔ ایک اور تصویر میں مرد مریض بے ہوش پڑا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی توجہ آپریشن سے زیادہ تصویریں بنوانے پر ہے۔ معروف مذہبی سکالر علامہ راغب نعیمی نے ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دنیا نیوز پر خبر چلنے کے بعد محکمہ ہیلتھ پنجاب بھی حرکت میں آ گیا۔ پیشہ ورانہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے ڈاکٹرز کے فوٹو سیشن کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی جو ایک روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.