Breaking News

موجودہ صورتحال میں شفاف الیکشن دکھائی نہیں دے رہے، پیرپگارا

اسلام آباد: (بادبان نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ ق نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔ پیراپگاڑا کہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کے لیے سندھ کے تمام افسران کو دوسرے صوبوں میں بھیجا جائے۔ چودھری شجاعت کہتے ہیں کہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔اسلام آباد میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا نے چودھری برادارن سے ملاقات کی اور عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا۔ پیر پگاڑا نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور تمام سرکاری افسران کے دوسرے صوبوں میں تبادلوں کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے خبردار کیا کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک انتشار کا شکار ہو جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتدار میں اگر پاکستان کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved