مومنہ مستحسن رمضان المبارک میں قصیدہ بردہ شریف پیش کرینگی

کوک سٹوڈیو 9 میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ ”آفرین آفرین“ گا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہ رمضان المبارک میں ایک نئے انداز میں پیش ہونگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ مستحسن رمضان میں ناظرین کیلئے قصیدہ بردہ شریف پیش کرینگی جسے معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اپل نے پرڈیوس کیا ہے۔ خیال رہے کہ مومنہ مستحسن نے ”آفرین آفرین“ سے قبل بالی ووڈ فلم ایک ولن کیلئے آواری گانا گایا تھا جس میں ان کی گلوکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ مومنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.