مٹھی میں موت کا کھیل۔ 3 معصوم غذائی قلت کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔60 سال سے حکومت کی عدم توجہ اور مٹھی/تھر کے لوگوں کے ساتھ انتہا کی نا انصافی۔بادبان رپورٹ۔

بادبان رپورٹ :مٹھی میں آج بھی غذائی قلت کی وجہ سے 3 بچے دم توڑ گئے۔ صرف گزشتہ 15 دنوں میں 28 بچے دم توڑ چُکے ہیں ۔ اقتدار میں سب سے زیادہ رہنے والی پیپلز پارٹی کےاس علاقی کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ پینے کا صاف پانی نہیں اور انسان جانوروں سے بھی بد ترین زندگی اُتاررہے ہیں ۔ لوگوں کے لئے کوئی سہولت نہیں وڈیرہ سسٹم عام ہے اور اثرورسوخ والے لوگ غریب عوام کو پیستے رہتے ہیں حتیٰ کی وہاں غریب لوگوں کی عصمتیں روزانہ پامال ہوتی ہیں اور جنگل کا قانون رائج ہے۔ چیف جسٹس سے استداء ہے کہ تھر اور مٹھی کے علاقے کے لوگوں کی داد رسی کی جائے۔