میئر کراچی کو سکیورٹی خدشات لاحق، دھمکیوں کے باعث راستے بدلنے پر مجبور

 
میئر کراچی نے پیپلز چورنگی سے لیکر گلبرگ چورنگی تک جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ میئر کو ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی بولے، ارشد وُہرہ کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے، جلد اِن ہاؤس چینج بھی لائیں گے، پارٹی جس کو چاہے گی ڈپٹی میئر بنائے گی۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ میرا کام شہر والا ہے، وفاقی معاملات پر کوئی کمنٹ نہیں کرونگا، پیپلز چورنگی سے واٹر پمپ تک روڈ بنائے جا رہے ہیں، تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائے گا، واٹر بورڈ سیوریج کے مسائل حل کرے، پیپلز چورنگی سے گلبرگ چورنگی تک کا روڈ بنے گا، 2 کروڑ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر 15 دن میں مکمل ہو جائے گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.