میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

  سابق وزیر بر ائے ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ سندھ میر ہزار خان بجارانی کو اُن کے آبائی علاقے کرم پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ گرڈ سٹیشن گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، صوبائی وزرا سہیل انور سیال، ناصر شاہ، مکیش کمار چاولا، جام خان شورو اور منظور وسان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میر ہزار خان بجارانی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب میں بھی پیپلز پارٹی کے رہنما شریک تھے۔ صوبائی وزیر کی موت کے سوگ میں جیکب آباد، کشمور اور کندھ کوٹ میں عام تعطیل تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز دوسرے روز بھی بند رہے۔ میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کو بھی کراچی ڈیفنس فیز سیون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات، تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی، عقیل کریم ڈھیڈی اور مرزا اشتیاق بیگ نے بھی شرکت کی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.