میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناؤں گا۔ امریکی صدر بضد۔ برطانوی پارلیمنٹ میں ہنگامہ ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ

امریکی کانگریس سے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘میں ہر صورت میکسیکو کی سرحد پر دیوار بناؤں گا’۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ‘بیرون ملک دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے امریکیوں کو اپنے ملک میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا’۔

میرا ایجنڈا، امریکا کا ایجنڈا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘امریکی قوم کی نظریں اس وقت کانگریس کی طرف ہیں اور ہم کانگریس کے ساتھ مل کر امریکی عوام کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘میرا ایجنڈا کسی پارٹی کا نہیں امریکا کا ایجنڈا ہے’۔

افغان جنگ

اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے افغان جنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا ‘اب ہم اس قابل ہوگئے ہیں کہ افغانستان مسئلے کا حل تلاش کریں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘عظیم قومیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں’۔