می پابندیاں نیوکلیئر پروگرام تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں، شمالی کوریا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ان کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ان ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے کے ہمارے مقصد میں تیزی اور پختگی آئے گی۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں ہماری حکومت، نظام اور عوام کو جسمانی طور پر تباہ کرنے کے لیے ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور چین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے شمالی کوریا پر مزید دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند روز قبل چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرتے ہوئے جاپان پر میزائل فائر کیا تھا جو جاپان کی سمندری حدود میں گرا تھا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ اقوام متحدہ نے اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.