نئے پاکستان میں تیز ترین کاروائی: سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو 19 دن بعد انسدادِ دہشتگردی کورٹ میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو 19 دن کے بعد آج انسداد دہشتگردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان کا 15 دن کا ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کو آج پولیس کی درخواست پر سیشن جج اے ٹی سی شبیر حسین اعوان نے انسداد دہشتگردی کورٹ میں طلب کیا تھا۔
پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے چہروں کو کالے کپڑے سے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا گیا تھا۔

سیشن جج شبیر حسین اعوان نے پہلے پانچ دن کا ریمانڈ دیا تھا جس پر ڈی ایس پی فلک شیر جو کہ جے آئی ٹی کے ممبر بھی ہیں نے سیشن جج کو درخواست کی کہ ملزمان کو لانے لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے بعد سیکیورٹی وجوہات اور پولیس کی درخواست پر ریمانڈ پندرہ دن کا کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔