نالہ لئی پر ملک ریاض کا قبضہ۔ جڑواں شہروں میں سیلاب نے تباہی مچادی

حالیہ رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارش نے سیلاب کا سماں بنا دیا ہے ۔ نالہ لئی پر بحریہ ٹائون کی ناجائز تجاویزات کی وجہ سےراولپنڈی میں سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے 20 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں ۔ لوگوں کے گھروں ، دکانوں میں پانی گھس گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق غلط جغرافیائی پلاننگ کی وجہ سے بننے والا بحریہ فیز 8 اور فیز 7 کسی بھی ٹائم سیلاب کی زد میں آکر تباہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ وہ زمین ہے جہاں پر شروع میں صرف بحریہ ٹائون نے جانور رکھے تھے اور تعمیرات نہیں کیں تھیں لیکن اب یہاں پر کروڑوں کے پلازے بن چکے ہیں اور اگر کم از کم دو دن تک ایسے ہی بارش ہوتی رہی تو یہ پلازے اور کروڑوں کی املاک تباہ و برباد ہو سکتی ہیں۔

ملک ریاض کا نالہ لئی پر قبضہ اور اس  پر تعمیرات کرنے سے ایک طرف تو بحریہ میں انویسٹ کرنے والوں کو اربوں کا نقصان ہو گا بلکہ دوسری طرف راولپنڈی اسلام آباد میں سیلاب آجائے گا اور جانی اور مالی نقصان ہو گا۔ 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.