نثار علی خان کو وزیر اعلی کیوں بنائے گئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عمران خان ملک کو آگے لے جائے گےوزیر اطلاعات کی اپوزیشن پر چڑھائی

وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے تو مہنگائی کو کنڑول کرنا ہوگا
ڈاکٹر فردوس
عاشق اعوان
چودہری نثار کو وزیراعلیٰ نہیں بنایا جا رہا ہے جس کو اپنی جماعت نہیں پوچھتی اس کو پی ٹی آئی کیوں منائے گی
چوروں کو جیلوں میں جاتا ہے، پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں زرد کی پارٹی ہے، مشیر اطلاعات و نشریات
اسلام آباد(بادبان رپورٹ)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے،حکومت اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلے گی، تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ،پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہچانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی ،پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے،وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے۔پارٹی آمریتں اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں۔چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔