نجم سیٹھی مستعفی، احسان مانی چیئرمین پی سی بی نامزد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد میں انہوں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ احسان مانی کو عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔

عمران خان نے اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*