نقیب اللہ قتل کیس، مدعی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

راؤ انوار کی ضمانت منظور کیوں کی؟ مدعی مقدمہ نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

 

محمد خان کے وکیل صلاح الدین پہنور نے عدالت سے کہا کہ آپ نے راؤ انوار کی ضمانت میں جلدی کی، ہم نے آپ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، آپ سماعت نہ کریں۔

 

عدالت نے راؤ انوار کی دوسرے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت روک کر دیگر ملزموں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ وکلا صفائی نے اپنے دلائل بھی مکمل کر لئے۔

 

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہمارے حق میں جاتا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر استغاثہ کہ وکلا اپنے دلائل دیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*