نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

  سماعت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ تحقیقاتی اداروں پر مشتمل کمیٹی نے رپورٹ دے دی ہے۔ آئی بی نے ملزم کی جگہ ٹریس کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ آئی بی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سے لوکیشن ٹریس نہیں ہوسکتی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ وقت دیتے ہیں، لگتا ہے راؤ انوار کو ہمیں ہی پکڑنا ہوگا۔ ہمیں بتا دیں راؤ انوار کو کیسے پکڑنا ہے۔ سماعت میں راؤ انوار کی جانب سے چیف جسٹس کو خط بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ یہ خط راؤ انوار نے لکھا ہے؟
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.