ننھی زینب کے قاتل عمران پر فرد جرم عائد

    تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی، دوران سماعت دلائل سننے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کردی اور پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا، فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کے خلاف باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔ گذشتہ سماعت میں کیس کے تمام شواہد کی کاپیاں ملزم کو فراہم کردی گئیں تھیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم عمران کا چالان عدالت میں جمع کرانے پرزینب قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا تھا اور ماتحت عدالت کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔    
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.